• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی این پی کی خواتین سیکرٹری منتخب ہونا باعث افتخار ہے‘ شکیلہ دہوار

کوئٹہ(این این آئی)بی این پی کی نو منتخب مرکزی خواتین سیکرٹری شکیلہ نوید دہوار نے پارٹی قیادت اور کارکنوں کے اعتمادپر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت اور کارکنوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائونگی رکن بلوچستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہاکہ پارٹی کے مرکزی کونسل سیشن کے کامیاب انعقاد سے جماعت میں ایک سیاسی اور جمہوری عمل مکمل ہواجس کے صوبے کی سیاست پر دوررس نتائج مرتب ہوں گے پارٹی کی خواتین سیکرٹری منتخب ہونا باعث افتخار ہےبی این پی کی فعالیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرئونگی۔
کوئٹہ سے مزید