• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر میمن انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کے ریجنل جنرل سیکرٹری منتخب

لندن(نمائندہ جنگ) معروف سیاسی کارکن عمر میمن کو انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کا ریجنل جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا ہے جبکہ انور میمن یورپ کے نائب صدر ہوں گے۔ عمر میمن کی تقرری پر مرکزی سربراہ و بانی عبداللہ جانو حسن، مرکزی صدر سلیم کریم جنرل سیکرٹری طیب ُموسانی اور میمن برادری نے انہیں مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ وہ میمن قوم کی فلاح و بہبود کےلئے ہرممکن اقدام کریں گے۔ عمر میمن نے میمن برادری کی طرف سے اعتماد کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور کہا وہ دنیا بھر میں آباد میمن کمیونٹی کے لئے صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ان کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میمن آرگنا ئزیشن دنیا کی واحد جماعت ہے جو غریب اور متوسط طبقوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے واضح رہے کہ عمر میمن اور انور میمن کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل میمن آرگنائیزیشن سے مستعفی ہوگئے تھے اور اب انہوں نے دوبارہ تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے۔

یورپ سے سے مزید