اسلام آباد(ایجنسیاں‘ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ہم نے خود بھیجا یہ ہماری ہی غلطی ہے‘ نواز شریف سب کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں کامیاب ہوئے اور باہر چلے گئے‘ وزیراعظم عمران خان اور شہزاد اکبر کے درمیان ناراضی کہ وجہ نواز شریف اور بیرون ملک بھیجے گئے پیسے واپس نہ لانا ہے.
آئندہ دو ماہ تک دہشتگردی کے واقعات میں اضافے کا خدشہ ہے لیکن دہشت گردی کی اس تازہ لہر پر قابو پالیا جائے گا،جوہر ٹائون دھماکے میں انڈین خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں‘بعض اوقات ایسا محسوس ہوتا ہے افغان طالبان کا ٹی ٹی پی پر زور نہیں چلتا۔