• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب 23 سال میں سیاست دانوں سے صرف 47 کروڑ وصول کر سکا

اسلام آباد(بلال عباسی) انکشاف ہوا ہے کہ نیب 23 سال میں سیاست دانوں سے صرف 47 کروڑ وصول کر سکا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ تئیس برسوں میں قومی احتساب بیور کی جانب سے سیاست دانوں سے محض 47 کروڑ روپے ہی وصول کیے جا سکے ہیں۔ اس سلسلے میں سامنے آنے والی ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ قومی خزانے میں صرف 17 ملین جمع ہوئے، یہ انکشاف بھی ہوا کہ وصولیوں کی نسبت اخراجات پر زیادہ رقم خرچ کی گئی ہے۔

نیب کی جانب سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں رضاکارانہ واپسی اور پلی بارگین کے ذریعے کی گئی ریکوریوں سے متعلق نیب کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ سیاست دانوں سے کی گئی ریکوری بیوروکریٹس، تاجروں اور دیگر میں سب سے کم ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ برآمد کی گئی رقم مجموعی طور پر 54.63 ارب روپے تھی، جس میں سے صرف 47 کروڑ روپے سیاست دانوں کے تھے۔

اہم خبریں سے مزید