راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) احساس راشن پروگرام میں اب تک 1283 خاندان اور 152 کریانہ سٹور رجسٹر ہوچکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے ہدایت کی ہے کہ پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ یکم جنوری سے اب تک ضلع بھرمیں 177 چھاپے مارے گئے جن میں سے 13خلاف ورزیاں رپورٹ ہونے پر ایک لاکھ 82 ہزار روپے کے جرمانے اور ایک کو سیل کیا گیا۔