• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

48 سماج دشمن گرفتار ،شوہر کی قاتلہ بھی پکڑی گئی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران 12 منشیات فروش، 8 ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور 41 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتارکر لیا۔ نیو ٹاون پولیس نے رابری کی وارداتوں میں ملوث بلا ڈکیٹ گینگ کا سرغنہ 4ساتھیوں سمیت دھر لیا ۔23 افراد سے 1600سے زائد پتنگیں اور37ڈوریں بھی برآمدکر لی گئیں۔ دریں اثناء تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتول دوسری شادی کاخواہش مند تھا جس کا اس کی اہلیہ کو رنج تھا۔ ادھرنیوٹاون پولیس نے نجی سکول کی ٹیچر کو ہراساں اور دھمکیاں دینے والے رکشہ ڈرائیور گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید