کراچی (اسٹاف رپورٹر) میچ فکسنگ کے بارے میں چند دن پہلے سنسنی خیز انکشاف کرنے والے سابق زمبابوین ٹیسٹ کپتان برینڈن ٹیلر پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ساڑھے تین سال کے لئے پابندی لگادی ہے۔ انہوں نے اپنے انٹر ویو میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے اورآئی سی سی اینٹی کرپشن ضابطہ اخلاق کی چار شقوں کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا تھا۔ برینڈن ٹیلر نے کہا کہ 2019 میں بھارتی سٹے بازوں نے انہیں کوکین کا نشہ کرتے ہوئے ویڈیو بنائیاسے جاری کرنے کی دھمکی دے کر فکسنگ کے لئے مجبور کیاتھا۔اسپاٹ فکسنگ کے عوض 15 ہزار ڈالرز دئیے تھے۔اعترافی بیان کے ساتھ آئی سی سی کا سزا کے خلاف فیصلہ قبول کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ آئی سی سی نے معاملے کا علم ہونے پر برینڈن ٹیلر سے کئی بار سوالات جوابات بھی کیے۔