اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چین کا پاکستان سے تین ارب انسٹھ کروڑ ڈالر کی درآمدات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپناتجارتی اورمعاشی تعاون مزیدبڑھانے اور پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں ا ضافے میں مدد دینے کے لئے تیارہے۔بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائولی جیان نے گزشتہ سال پاکستان سے چین کے لئے تین ارب انسٹھ کروڑ ڈالرکی درآمدات کاخیرمقدم کیا۔ ترجمان نے کہاکہ چین گزشتہ کئی سال سے پاکستان کا سب سے بڑاتجارتی شراکت دار ہے اور پاکستان کی چین کے لئے برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔