• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات کی آڑ میں سیاست اورفساد کو معاف نہیں کیا جائیگا، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حادثات کی آڑ میں جو سیاست اور فساد چاہتا ہے اسے ہرگز معاف نہیں کیا جائیگا، واضح کہہ چکے ہیں کہ کینالز نہیں بننے دینگے،عرفان صدیقی نے آئین نہیں پڑھا تو انہیں سینیٹر بھی نہیں رہنا چاہیے، عرفان صدیقی نے پیپلز پارٹی کے بغض میں قابل مذمت باتیں کیں۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جن رہنماؤں نے ڈمپرز جلانے کا حکم دیاوہ اب کیوں چھپے ہوئے ہیں؟شرجیل میمن نے کہا کہ اگر کسی کی املاک کو نقصان پہنچا توسخت کارروائی کی جائیگی، ڈرائیورز کی جسمانی اور ذہنی صحت کا بھی مکمل معائنہ کیا جائیگا۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ان لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ دور اب گزر چکا ہے، جنہوں نے پریس کانفرنس کی، وہ اپنے لوگوں کو چھڑوانے خود کیوں نہیں آئے؟شرجیل میمن نے کہا کہ یہاں صرف عوام کو استعمال کیا جاتا ہے، لسانیت کی طرف لوگوں کودھکیل نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن کو اپنے ملک واپس بھیجنے کا جائزہ لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید