اسلام آباد( نمائندہ جنگ) متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام گوردوارہ پنجہ صاحب اور گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور میں وساکھی میلہ کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز ہوگیا ۔بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں نے مذہبی رسومات کے مطابق ارداس و خصوصی دعائیں کیں جبکہ مذہبی روایات کے مطابق لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا ۔سکھ خواتین نےلنگر کی تیاری اور اہتمام کرنے میں مدد کی تو کسی نے برتن صاف کرنے سمیت دیگر امور انجام دیے ۔ بھارت سے آئے شرومنی گوردورارہ پر بندھک کمیٹی کے لیڈر رویندر سنگھ سرنا نے دور ہ پاکستان کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ پاکستان میں اپنے گوردوارہ صاحبان کے درشن کر کے بہت خوش ہیں ۔انہوں کہا کہ رہائش ،میڈیکل اور بہترین سفری مہیا کرنے پر ہم حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ کے بے حد شکر گزار ہیں ۔