کراچی (افضل ندیم ڈوگر) غیرملکی ایئر لائن کی کراچی سے دوحہ کی پرواز کی جناح ایئرپورٹ سے عین روانگی کے وقت طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے کافی دیر بعد پرواز کو منسوخ کر دیا گیا اور مسافر خوار ہو کر رہ گئے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق قطر ایئر ویز کی پرواز کیو ار 605 نے صبح 3 بجکر 56 منٹ پر کراچی سے دوحہ کے لیے روانہ ہونا تھا۔ مسافر طیارے میں سوار ہوگئے تو کچھ دیر بعد پتہ چلا کہ طیارے میں فنی خرابی ہے۔ 325 مسافروں کو طیارے میں 2 گھنٹے تک بٹھائے رکھا گیا بعد میں شور شرابہ شروع کیا ہوا تو مسافروں کو طیارے سے اتار کر لاونج منتقل کردیا گیا۔ صبح 10 بجے تک مسافروں کا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔