• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سعودی عرب نے پاکستان سے مزید 10ہزار عازمین کو حج کی اجازت دے دی، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا 10ہزار اضافی پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دینے پر ان سے اظہار تشکر کیا ہے۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے بھائی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا مشکور ہوں جنہوں نے 9 اپریل کو میری ٹیلی فونک گفتگو کے بعد اس سال اضافی 10ہزار پاکستانیوں کو حج کرنے کی خصوصی اجازت دی۔ دستیاب تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی کوششوں سے سعودی عرب نے پاکستان کے لئے مزید 10ہزار حجاج کرام کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید