• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، گلگت بلتستان میں جج کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ کے آئینی بنچ نے گلگت و بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرریوں سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت اور جی بی حکومت کے وکلاء کے مابین ججوں کی تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے اتفاق رائے قائم ہوجانے کی بناء پر تقرری پر حکم امتناع ختم کردیا، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بیان دیا کہ حکومت آرڈر 2018کے مطابق ججوں کی تقرریاں کرے گی جس پر ایڈووکیٹ جنرل گلگت و بلتستان نے آئینی درخواست واپس لے لی ،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم 5 رکنی آئینی بینچ نے جمعہ کے روز کیس کی سماعت کی تو اٹارنی جنرل بیرسٹر ، منصور عثمان اعوان پیش ہوئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ گلگت و بلتستان میں ججوں تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے فریقین کے مابین اتفاق ہو گیا۔
اہم خبریں سے مزید