• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی میں لینڈ طیارے میں فنی خرابی

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) غیرملکی ایئر لائن کی دبئی سے ڈھاکہ کی پرواز میں بنگلہ دیشی خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈ پر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ پی اے اے حکام کے مطابق پرواز ایف زیڈ 501دبئی سے ڈھاکہ جا رہی تھی کہ بھارت کی فضائی حدود میں 35000 فٹ کی بلندی پر طیارے میں سوار ایک خاتون بیگم کی طبیعت خراب ہوئی ایئر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے طیارے کا رخ کراچی موڑ دیا گیا۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رات 03:20 بجے پرواز کے لینڈ کرتے ہی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے عملے نے فوری طور پر خاتون کو طبی امداد فراہم کی تاہم خاتون کی حالت بہتر نہ ہونے پر انہیں فوری طور پر پی اے اے ایمبولنس میں نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید