اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد) وزیر مواصلات نےسکھر حیدرآباد موٹروے کی تعمیر امسال شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دیں حیدرآباد، ٹنڈو آدم اور سیکشن ٹو ٹنڈو آدم ۔ نوابشاہ کا بڈنگ پروسیس جلد شروع ہو گا کراچی تا پشاور موٹروے کی تعمیر ملکی معاشی ، معاشرتی اور بین الصوبائی ترقی کیلئے ایک انتہائی اہم قومی پراجیکٹ ہے جس کی مکمل لمبائی 1522 کلومیٹر ہے ۔ اس منصوبے کے تحت این ایچ اے پہلے ہی 1216کلومیٹر طویل موٹروے کی تعمیر مکمل کر چکی ہے جو کل منصوبے کا 80 فیصد ہے۔ سکھر سے حیدرآباد تک 306 کلومیٹر طویل ایم 6 موٹر وے کی تعمیر باقی ہے۔