• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی نے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی سربراہی سنبھال لی

اسلام آباد(طاہر خلیل)عالمی پارلیمانی سفارت کاری کے ایک تاریخی اور انقلابی اقدام کے طور پر بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) کا باقاعدہ آغاز جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہو گیا۔چیئرمین سینٹ کا خطاب‘ بین الاقوامی پلیٹ فارم کو عالمی پارلیمانی روابط کو مضبوط کرنے کا تاریخی سنگ میل قرار دیا افتتاحی اجلاس میں دنیا بھر سے سینئر پارلیمانی رہنمائوں، سپیکرز اور چیئر پرسنز نے شرکت کی جو جمہوری اقدار، باہمی تعاون اور عالمی ترقی کیلئے مشترکہ وابستگی کی علامت ہے۔ اس کانفرنس کا اہم پہلو یہ ہے کہ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو متفقہ طور پر بین الپارلیمانی یونین سپیکر کانفرنس کا بانی چیئرمین منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر اُنکی قائدانہ صلاحیتوں، بین الاقوامی تعلقات میں تجربے اور جمہوری اصولوں سے گہری وابستگی کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ افتتاحی اجلاس سے خطاب میں چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے اس اعزاز پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بین الاقوامی پلیٹ فارم کو عالمی پارلیمانی روابط کو مضبوط کرنے کا ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید