• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی بلاگر وقاص گورایہ کے قتل کی سازش میں برطانوی شخص مجرم قرار

لندن (جنگ نیوز )لندن میں ایک جیوری نے برطانوی شخص محمد گوہر خان کو نیدرلینڈز میں مقیم پاکستانی بلاگر احمد وقاص گورایہ کو قتل کرنے کی سازش میں شریک ہونے کے الزام میں مجرم قرار دے دیا ۔

جیوری نے متفقہ فیصلے میں گوہر خان کو مجرم قرار دیا ہے۔ مجرم کو سزا مارچ میں سنائی جائے گی۔

برطانوی شخص محمد گوہر خان پر الزام تھا کہ اس نے نیدرلینڈز میں مقیم بلاگر وقاص گورایہ کو قتل کرنے کی سازش میں بطور کرائے کے قاتل حصہ لیا اور اس مقصد کے لیے اس نے نیدرلینڈز کا سفر بھی کیا تھا۔

برطانوی شخص نے اپنے دفاع میں موقف اپنایا تھا کہ اس کا وقاص گورایہ کو قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور وہ صرف اس شخص سے کچھ رقم نکلوانے کی کوشش کر رہا تھا جس نے اس کے کارگو کے کامیابی سے چلتے ہوئے کاروبار کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید