• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گلوکار گپی گریوال کو بھارتی حکام نے واہگہ بارڈر پر روک لیا

لاہور (نمائندہ جنگ)بھارتی گلوکار و اداکار گپی گریوال کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کی جانب سے روک لیا گیا۔ پاکستانی میزبانوں کی جانب سے گزشتہ روز صبح بھارتی فنکار گپی گریوال کی آمد اور استقبال کا پلان جاری کیا گیا تھا۔بھارتی حکام کی جانب سے پنجابی فلموں کے گلوکار و اداکار گپی گریوال کو روک لیا گیا، حکام نے خصوصی اجازت نہ ملنے پر انہیں روکا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار گپی گریوال کی قیادت میں وفد نے جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا تھا۔انہوں نے ننکانہ آمد کے موقع پر کہا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کے انتظامات بہت بہتر ہیں اور یہاں پر اقلیتوں کو مساوی حقوق کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی مذہبی آزادی حاصل ہے جبکہ عمران خان نے کرتار پور راہداری کھول کر سکھوں کے دل جیت لئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید