• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ ، 3 شہری زخمی ، سٹریٹ کرائم بھی نہ رک سکا

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلا م آباد کے مختلف علا قوں میں ڈکیتی ،سرقہ بالجبر ، سٹریٹ کرائم ،نقب زنی ،چوری اور سرقہ عام کی 65 وارداتوں کے علا وہ 4کاریں ،22موٹرسائیکل اڑا لئے گئے ،پولیس نے لاکھوں کے چیک ڈس آنر کے مقدمات بھی درج کر لئے ۔وفاقی دارالحکومت میںایک موٹرسائیکل اسلحہ کی نوک پر چھین لیا گیا جبکہ ایک کار اور 14موٹرسائیکل چوری کر لیے گئے ،راولپنڈی میں تین کاریں اور 7موٹرسائیکل چوری کئے گئے ۔ تھانہ نصیر آبا د کو عدیل محمدنے درخواست دی کہ اپنی والدہ اور کزن کے ساتھ کشمیر ہائی وے پرگاڑی میں جا رہا تھا کہ زیرو پوائنٹ کے قریب حسن رضا، رضوان شاہ اور 15 نا معلوم افراد آگئے ، ہمیں روک کر اسلحہ تان لیا، ہمیں گاڑی سے باہر نکال دیا اور میری والدہ کا بھاری مالیت کا زیور ، پسٹل، کزن کا پسٹل اور گاڑی چھین کر فرار ہو گئے۔رتہ امرال سے اختر منیر کے گھر سے دولیپ ٹاپ ، سونا اور نقدی، صادق آباد سے آصف محمودکی بیو ی سے پرس، صادق آبادسے نعیم رسول کی دکان سے باتھ روم کی ٹونٹیاں مالیتی2لاکھ روپے، ،احمد اور عمادسے گن پوائنٹ پر2 موبائل فون، سیف محمد سے گن پوائنٹ پر2موبائل فونز، چوہدری امجد حسین کے من ہول کور مالیتی 8لاکھ روپے، شکیل احمد کے 10کبوتر، محمد عدنان سے نقدی 17ہزار روپے، جبران احمد کاموبائل فون، کینٹ سے زاہد محمود کا موبائل فون، کینٹ سے محمد طاہر محبوب سے گن پوائنٹ پر 27000 روپے، ویسٹریج سے محمد زبیر کا موبائل فون اور نقدی، نصیر آباد سے عابد خان سے گن پوائنٹ پر نقدی 210000 روپے،مجیب الرحمن سے گن پرائنٹ پر موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور نقدی، حامد اللہ کا موبائل فون، سید حامد علی سے گن پوائنٹ پر پرس، راجہ توقیر کے مویشی، سول لائن سے محمد طراب قریشی کے دو موبائل فون، ائیرپورٹ سے فوزیہ جمیل کا پرس، عامر یوسف کے گھر سے 3ایل ای ڈی اورپسٹل، مورگاہ سے اسرار احمد کا موبائل فون، ٹیکسلا سے منور شاہ کا قیمتی سامان، واہ کینٹ سے نادیہ بتول کے گھر سے کاغذات زمین، بالیاں اور انگوٹھی مالیتی 60000روپے، واہ کینٹ مدسے محمد شایان کاموبائل فون، صدر واہ کینٹ سے شاہد نواز کا موبائل فون، گوجرخا ن سے محمد یو نس کے گھر سے اسلحہ کی نوک پر زیورات، نقدی اور موبائل فون، گوجرخا ن سے محمد جنید عارف کے گھر سے نقدی اور زیورات، صدر بیرونی سے خالد محمود سے اسلحہ کی نوک پر 3لاکھ 15ہزار روپے اور زیورات، مری سے راجہ محمد شہباز کے گھر سے محمد تنویر اور اسکی بیوی عشرت نے لیپ ٹاپ اور قیمتی گھڑیاں چوری کر لیں۔ تھانہ ترنول کے علاقے میں راہزنی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے تین شہری ز خمی ہو گئے ، شہری کی جوابی فائرنگ سےایک مسلح ملزم بھی زخمی ہو گیا ، زخمیوں کو فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایف الیون ون میں بھی گن پوائنٹ پر موبائل چھین لیا گیا،خرم شہزاد نے تھانہ آبپارہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے اس کے ٹائر چوری کر لئے۔ فیاض حسین خان نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم افراد نے مجھ سے فون چھین لیا، احسن اللہ نے بہارہ کہو پولیس کو بتایا کہ مدثر نے میری دکان سے کیش اور گھی وغیرہ مالیتی 20ہزار روپے چوری کر لیا ۔ محمد اسماعیل خان نے بنی گالہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے 700کلوگرام سریا چوری کر لیا۔ نوشین نے مارگلہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم شخص نے مجھے دھکا دے کر مجھ سے موبائل فون چھین لیا۔ عظمت اللہ نے شالیمار پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم افراد نے مجھ سے موبائل فون چھین لیا۔وہاج منصور نے شالیمار پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنی گاڑی ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں کھڑی کی جسے نامعلوم شخص نے چوری کر لیا۔محمد عاطف مشتاق نے رمنا پولیس کو بتایا کہ نامعلوم شخص نے میرا موبائل فون چوری کر لیا۔محمد افتخار عالم نے رمنا پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے طلائی زیورات، نقدی و دیگر کاغذات مالیتی 15لاکھ روپے چوری کر لئے۔شائستہ فیصل نے ترنول پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے اسلحے کے نوک پر نقدی 60 ہزار، 22 تولے سونا، ایک ایل سی ڈی اڑا لی۔ وقاص احمد نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری گاڑی کی دو بیٹریاں چوری کر لیں۔ ارشاد اللہ نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے موبائل و نقدی مالیتی ایک لاکھ 70 ہزار چوری کر لئے۔ حامد سجاد نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ تین نامعلوم افراد نے فون اور نقدی چھین لئے۔اسد صادق نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ تین موٹر سائیکلوں نے اسلحے کی نوک پر مجھ سے فون اور نقدی چھین لی۔آزان خان نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ تین نامعلوم افراد نے مجھ سے نقدی اور موبائل فون،زیب نواز نے سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے مجھ سے فون اور نقدی چھین لی۔ ظہیر احمد نے شہزاد ٹائون پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرا موبائل فون چوری کر لیا۔محمد وسیم نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ تین نامعلوم افراد نے مجھ سے نقدی، ساجد علی امانت نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم شخص نے مجھ سے موبائل فون چھین لیا۔ ڈاکٹر قیصر محمود نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے گھر سے نقدی اور پانچ تولے سونا چوری کر لیا۔ محمد جہانزیب نے کورال پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد مجھ سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید