• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی شکایات کے ازالے کیلئے آن لائن ای کچہری

پشاور(جنگ نیوز)کرونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے عملے اور صارفین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین بجلی کی شکایات کے فوری حل کے لئے چیف آپریٹنگ آفیسرمحمدزبیر اورچیف کمرشل آفیسر طاہرمعین نے کرائسز منیجمنٹ سیل واپڈا ہاؤس پشاور میں صارفین بجلی کی شکایات کے ازالے کے لئے ای کچہری منعقد کی،جس کے تحت صبح10بجے سے دوپہر 12بجے تک صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل آن لائن سنے گئے، اس موقع پردیگر سینئر افسران بھی موجود تھے، اس دوران ٹیلی فون نمبرز پرصوبہ بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 36 صارفین نے اپنے بجلی کے مسائل جن میں تصحیح بجلی بل،بلوں کی اقساط،لووولٹیج،جلے ہوئے ٹرانسفارمروں کی تبدیلی ،بجلی پولوں کی تنصیب اوردیگر مسائل بیان کئے جن کے حل کے فوری احکامات جاری کردئیے گئے،
پشاور سے مزید