• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجنگ ونٹر اولمپکس میں خلل کا امریکی منصوبہ، چین کا الزام

بیجنگ (اے ایف پی) چین کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ امریکا آئندہ بیجنگ میں ہونے والے ونٹر اولمپکس گیمز میں خلل ڈالنے کے لئے اپنے ایتھلیٹس کو پیسے دے رہا ہے۔

بیجنگ نے الزام عائد کیا ہے کہ عدم شرکت یا برائے نام شرکت پر پر ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی اور مالی معاونت کی جائیگی، امریکا نے اس الزام کی تردید کی ہے ۔ 

ہفتے کو چین کا یہ الزام اس وقت سامنے آیا ہے جب بیجنگ میں موسم سرما کے اولمپک گیمز شروع ہونے میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے لیکن چین میں امریکی سفارت خانے میں فوری طور پر اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔ 

چائنا ڈیلی نے باخبر ذرائع سے بتایا ہے کہ ایتھلیٹس کو مقابلوں میں شرکت سے روکنے اور چین کی جانب سے انتظامات پر کھلاڑیوں کے عدم اطمینان کو ظاہر کرنے کا منصوبہ ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید