• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا امریکا سے براہ راست بات چیت کا عندیہ

تہران ( نیوز ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللیان نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر امریکا سے براہ راست بات چیت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن مسلسل براہ راست مذاکرات کا مطالبہ کر رہا ہے۔ واضح رہے رہے کہ ویانا میں 2015ء کے جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔ ان مذاکرات میں امریکا اور ایران کے درمیان مغربی ممالک کے توسط سے بات چیت ہوتی ہے۔دوسری جانب ایران کے لیے امریکاکے خصوصی ایلچی رابرٹ ملے کے معاون رچرڈ نیفیو نے اپنے عہدے سے استعفادے دیا۔ امریکی دفتر خارجہ کے ایک عہدے دار نے رچرڈ نیفیو کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دفتر خارجہ کے ملازم رہیں گے۔ ذاتی معاملات ان کی ایک برس کی مدت ملازمت میں حاوی رہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اس سے پہلے اپنی ایک خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ رچرڈ نیفیو اور امریکی وفد میں اختلاف ہوا ہے جو ان دنوں ویانا میں جوہری مذاکرات میں شامل ہے۔
یورپ سے سے مزید