کراچی ( نیوز ڈیسک) جدید ترین ہتھیاروں کی تیاری میں مدد فراہم کرنے کے بعد اب چین خلائی مرکز کی تیاری میں پاکستان کی مدد کرے گا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، چین نے تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان اسپیس سینٹر (پی ایس سی) کی تیاری میں پاکستان کی مدد کرے گا۔ پی ایس سی کا کام سیٹلائٹس کی تیاری ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کمیونیکیشن سیٹلائٹس کی تیاری میں پاکستان (سپارکو) کی مدد کرے گا اور اسی کوشش میں پی ایس سی قائم کیا جا رہا ہے۔