اسلام آباد(وقائع نگار) ڈیرہ اسماعیل خان کی قد آور سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئیں ،سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی کے نیر بخاری کے کامیاب دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کا نتیجہ ہے کہ دو تین دہائیوں سے ڈیرہ اسماعیل خان کی پارلیمانی سیاست میں موثر اور موجود رہنے والا سیاسی دھڑا پیپلز پارٹی میں شامل ہو گیا سابق ممبر قومی اسمبلی عمر فاروق میاں خیل ثناء اللہ میاں خیل سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں ،پیپلز پارٹی کے امیدوار مئیر ڈی آئی خان فیصل کریم کنڈی کے خلاف میئر کا الیکشن لڑنے والے امیدوار قیضار خان میاں خیل، تحصیل چیئرمین فخر اللہ خان میاں خیل گروپ سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے میاں خیل خاندان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے مستقبل کی قومی صوبائی نشستوں اورمئیر ڈیرہ اسماعیل خان کے آمدہ انتخابات پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔