لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ بلوچستان کے صحافیوں کو پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھانے میں درپیش مشکلات سے واقف ہیں ،بلوچستان یونینآف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے نومنتخب صدرعرفان سعید اور جنرل سیکرٹری منظور بلوچ سمیت تمام دیگر کامیاب امیدواروں نور الہی بگٹی، نذر جمالی، نعیم بھٹی، حفیظ اللہ شیرانی، عبدالغنی کاکڑ، گلزار شاہ، زین الدین، جبار بلوچ ، شہزاد مرتضی زہری، محمد ابراھیم بہرانی، عبدالرزاق نادر، سلیم شاھد، رشید بلوچ ، سید خلیل الرحمان ،عیسیٰ ترین ، ایوب ترین، بنارس خان، حاجی خالد، حسن رسول، شاہ حسین اور موسی فرمان کو مبارکباد دی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی اظہار رائے اور صحافت کی آزادی میں یقین رکھتی ہے، جمہوریت اور آزاد صحافت لازم و ملزوم ہیں۔