پشاور‘دکی (نمائندگان جنگ‘نامہ نگاران ) ملک بھر میں دہشت گردی کی لہرجاری‘ پشاور کے علاقے چمکنی رنگ روڈ پرنامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پادری جاں بحق جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا‘ واقعہ کےخلاف مسیحی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک کو بلاک کردیا.
‘ ادھر ڈیرہ اللہ یار میں ٹریفک پولیس پر کریک حملے میں دو اہلکاروں سمیت 17افراد زخمی ہوگئے ‘چھ زخمیوں کی حالات نازک بتائی گئی ہے جنہیں طبی امداد کے بعد لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہےجبکہ بلوچستان کے علاقے دکی میں ایک پک اپ گاڑی بارودی سرنگ پر آ جانے سے دھماکے میں قبائلی رہنما خواجہ محمد لونی جاں بحق ہو گئے ‘پنجگور میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا‘گوجرہ میںموٹر سائیکل سواروں کی پولیس وین پر فائرنگ سے زیرحراست 2ڈاکو مارے گئے ۔
تھانہ چمکنی پولیس کے مطابق گزشتہ روز پادری ولیم سراج اپنے دوست پیٹرک کے ہمراہ اپنی گاڑی میں چرچ واقع رنگ روڈ سے گھر واپس جارہے تھے کہ اس دوران رنگ روڈ پر مدینہ مارکیٹ کے قریب 2نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے آکر انکی گاڑی پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں ولیم سراج جاں بحق جبکہ دوسرا پادری پیٹرک زخمی ہوگیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ۔
ادھرنامہ نگارکے مطابق ڈیرہ اللہ یار مین بازار میں کریکر بم پھٹنے سے دوپولیس اہلکاروں سمیت17افراد زخمی ہوگئے، پولیس ذرائع کے ایک موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں نے مین بازار میں واقع صحبت خان چوک پر فرائض سر انجام دینے والے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں پر کریکر پھینک دیا جس سے زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں دوپولیس اہلکار اور پندرہ عام شہری زخمی ہوگئے۔