سرگودھا (صباح نیوز) شادی کے چار سال بعد بے اولاد خاندان کا دامن خوشیوں سے بھر گیا، خوش نصیب جوڑے کے ہاں شادی کے چار سال بعد 4بچوں کی پیدائش ہوئی، مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ تحصیل بھلوال کے رہائشی شاہد احمد کے گھر چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہیں ، سرگودھا کے سرکاری مولا بخش گائنی ہسپتال میں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش پر سنتے ہی رشتہ داروں اور دوست کا مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا، ڈاکٹر کے مطابق ماں سمیت تمام بچے صحتمند و تندرست ہیں والد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے چار سال بعد چار بیٹوں سے نوازا ہے، میں اس کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے بچوں کو بہتر دیکھ بھال کیلئے فوری طور پر ڈی ایچ ہسپتال کے بچہ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔