قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کے بھتیجے اور کرکٹر محمد ہریرہ نے اپنے بچپن کی تصویر کے ساتھ چاچا کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
شعیب ملک آج اپنی 40 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی محمد ہریرہ نے اُن کے ساتھ بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔
شعیب ملک کے ہمراہ نایاب تصویر شیئر کرتے ہوئے محمد ہریرہ نے لکھا کہ ’پہلی تصویر میں شعیب ملک کے پاس کھڑے میری عمر محض 2 برس تھی، جبکہ دوسری تصویر گزشتہ برس ایک ساتھ کھیلے گئے کلب میچ کی ہے جس میں ہم دونوں نے ساتھ بیٹنگ کی تھی۔‘
انہوں نے شعیب ملک کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’سب سے بڑا سرپرست ہونے کے لیے آپ کا شکریہ ، آپ کا طویل کیرئیر قابلِ تعریف ہے۔‘