• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایرانی بین الاقوامی ادارے مصطفیٰ پرائز فاونڈیشن کے سینئر آفیشل ڈاکٹرعلی مرتضیٰ بیرنگ کی سربراہی میں 8 ماہرین پر مشتمل ایرانی وفد پیر کی شام بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی پہنچ گیا ہے۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے ایرانی وفد کی ادارے میں آمد کا خیر مقدم کیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ اس وفد کے مزید تین رکن بشمول پروفیسر حسین بہروند، ڈاکٹر اشتیانی محمد کاظمی اور ڈاکٹر سعید عباس علی زادے بدھ کو بین الاقوامی مرکز پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر ملکی وفد بیشتر پاکستانی حکام سے ملاقات کرے گا جس میں وزیر اعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سرپرستِ اعلیٰ پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن، صوبائی وزیرِصحت و بہبودِآبادی سندھ ڈاکٹر عزرا فضل پیچو، شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری سمیت ادویات تیار کرنے والی پاکستانی کمپنیوں کے آفیشل کے نام شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایران کی نمایاں بائیوٹیکنالوجی کی صنعتوں اور تحقیقی اداروں سے متعلق ماہرین کا وفد بین الاقوامی مرکز سمیت کئی اداروں سے مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط بھی کریگا۔
اہم خبریں سے مزید