اسلام آباد( رپورٹ :رانا مسعود حسین ) جسٹس عمر عطا بندیال چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے بعدبلحاظ عہدہ سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے چیئرمین بھی بن گئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعدچیف جسٹس عطا بندیال کے مذکورہ بالا تین اداروں کا سربراہ بننے کے بعد ان اداروں کی ہیت مکمل طور پر تبدیل ہوگئی ہے ، سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کی روشنی میں نئی صورتحال میں سپریم جوڈیشل کونسل( سپریم کورٹ کے ججوں کی حد تک) چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی چیئرمین شپ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مقبول باقر پر مبنی ہوگی ،تاہم ملک کی پانچوں ہائی کورٹوں میں سے دو ہائی کورٹوں کے سب سے سینئر چیف جسٹسز بھی اس کے ممبر ہوتے ہیں۔