ملتان (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیر کی آزادی کے بغیر خطہ میں امن ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے امسال بھی پانچ فروری بھرپور انداز میں منایا جائے گا ، ملتان میں یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کریں گے۔ریلی کا آغاز صبح دس بجے علمدار کالج چوک سے ہوگا جبکہ اختتام دن 12 بجے گھنٹہ گھر کے قریب ہوگا۔ انہوں نے اہلیان ملتان سے ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل بھی کی۔