• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی نے ہمیشہ پارٹی فیصلوں کی پابندی کی ، عبد القادر گیلانی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی کےرہنما سید عبد القادر گیلانی نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے ہمیشہ آئین و قانون کی پاسداری اور پارٹی فیصلوں کی پابندی کی ہے۔ انہوں نے نہ صرف وزارت عظمی کو ٹھوکر ماری بلکہ صدر مملکت کے وقار اور مرتبے کا بھی تحفظ کیا۔ شاہ محمود قریشی صرف زاتی مفاد کیلئے اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی شاہ محمود قریشی جیسے لوٹے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی قیاد ت کے فیصلوں کے پابند ہیں اور ہمیشہ پابند رہیں گے۔ وزارت عظمیٰ کے شوقین شاہ محمود قریشی کی سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف ہرزہ سرائی سے نوکری مزید پکی نہیں ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیلانی ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ شامل ہونے والی خواتین میں ناصرہ ساحر، سائرہ عاطف، نادیہ، خالدہ کنول، صنوبر، عائشہ، فوزیہ، طاہرہ ودیگرشامل تھیں۔
ملتان سے مزید