ملتان(سٹافرپورٹر) آر پی او ملتان جاوید اکبر ریاض نےایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا جس کا بنیادی مقصد پولیس اور زرعی یونیورسٹی ملتان کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون تھا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے آر پی او ملتان کو یونیورسٹی کی ریسرچ ڈویلپمنٹ، آؤٹ ریچ اور ایکسٹینشن ایکٹیوٹی کے حوالے سے اُٹھاے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ زرعی جامعہ کی ہا ئبرڈ گندم کے بیج پر تحقیقات آخر ی مراحل میں ہیں۔ جس سے ملک کو فو ڈ سکیورٹی کے مسائل سے نمٹنا آسان ہو گا۔آر پی او ملتان جاوید اکبر ریاض نے تحقیق کے میدان میں کامیابیوں پر وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ زرعی یونیورسٹی جنوبی پنجاب کے لئے نعمت سے کم نہیں، انہوں نے یونیورسٹی فارم کا دورہ بھی کیا۔