• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بیسن فیشل‘ چہرے کی شادابی بڑھائیں اور رنگت نکھاریں

بیسن کچن میں استعمال ہونے والی عام چیز ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ جلد کی خوب صورتی کے لیے بہت فائدے مند ہے ۔چہرے پر موجود داغ دھبے ،ایکنی کو فوری طور پر ختم کرتا ہے۔ یہ بلیک ہیڈز کو ختم اور رنگ بھی نکھارتا ہے۔ سورج کی دھوپ، تپش اور گرمی سے چہرے کی نہ صرف رنگت پر برا اثر پڑتا ہے بلکہ اسکن لوز بھی ہونے لگتی ہے۔

بیسن جلد کے ان تمام مسائل کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی جلد بالکل صاف شفاف ہو اور اس کی شادابی بر قرار رہے ۔تو بس اپنی جلد کو بیسن کی خوبیوں سے سنواریں اور پائیں ایسی خوبصورتی کے کوئی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے ۔اس ہفتے ہم آپ کو بیسن کے فیشل کے بارے میں بتا رہے ہیں ،انہیں آزما کر دیکھیں نتائج سے آپ بھی حیران رہ جائیں گی۔ اگر آپ اس فیشل کے بہتر نتائج چاہتی ہیں تو اس کا استعمال روزانہ کریں۔

٭… دو چمچے بیسن میں ایک چمچہ دودھ ڈال کر اچھی طرح چہرے پر لیپ لگائیں اور خشک ہونے پر رگڑ رگڑ کر چہرہ صاف کرلیں۔

٭… ایک پیالی میں تین چمچے بیسن، ایک چمچہ چینی، نمک اور ایلوویرا کا جیل ملائیں اور چہرے پر لگاکر خوب مساج کریں، تاکہ گرد ومیل نکل جائے۔

٭… دو چمچے بیسن میں ایک چمچہ شہد، ایک چمچہ پسی ہوئی دار چینی ، ایک چمچہ ناریل کا تیل اور لیموں کا رس شامل کر کے پیسٹ بناکر چہرے پر لگا لیں۔ سوکھنے پر پانی سے دھو لیں اور عرقِ گلاب کا اسپرے کریں۔

٭… گلیسرین اور پنیر بوٹی کے پانی کو مکس کریں اور اس کو بھی چہرے پر لگائیں۔