• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیارے بچو! ہوڈ ڈمرگینسر ایک بطخ کی قسم کا پرندہ ہے، لیکن یہ بطخ سے بالکل مختلف ہے۔ یہ امریکا کے دریاؤں میں پایا جاتا ہے اور درخت کے سوراخوں میں انڈے دیتا ہے، ماہرین نے اس پرندے پر بہت تحقیقات کی ہیں، لیکن وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے آج تک اس پرندے کی آواز نہیں سنی، مادہ ساری زندگی ہی خاموش رہتی ہے جبکہ نر انڈوں کی حفاظت کے لیے بالکل ہلکی ہلکی آوازیں نکالتا ہے اور وہ بھی قیں قیں نہیں بلکہ ہلکے ہلکی میاؤں میاؤں بلی کی طرح اور وہ بھی انڈے دینے کے موسم میں۔

بطخ کی چونچ چوڑی ہوتی ہے ،لیکن اس بطخ کی چونچ بالکل نوکیلی ہوتی ہے اور بطخ کا سر گول ہوتا ہے، جبکہ اس کا سر بالکل چپٹا سا ہوتا ہے ۔