• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سے ہزاروں کارکن لانگ مارچ میں شریک ہونگے، پیپلزپارٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی ہدایت پر موجودہ حکومت کی عوام کش پالیسیوں کے خلاف کراچی سے اسلام آباد تک 27 فروری کو لانگ مارچ میں شرکت کے سلسلے میں پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات ونشریات ایم سلیم راجہ کی زیر صدارت پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے سیکریٹریٹ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے لانگ مارچ میں کارکنوں کی شرکت کے حوالے سے فارم تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے نائب صدر آفتاب خان بابر،سٹی صدر عابدہ بخاری ملک اللہ بخش بھٹہ،اسلم بھٹی،مطلوب بخاری ودیگر شرکت کی۔ اس موقع پر ایم سلیم راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ملتان ڈویژن سے ہزاروں کارکنان لانگ مارچ میں شرکت کریں گے جس کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور لانگ مارچ میں کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ طور پر جیالوں کے نام ودستخط پر مشتمل فارم مکمل کئے جا رہے ہیں۔
ملتان سے مزید