• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بچوں کی خصوصی واک

پشاور (لیڈی رپورٹر) یوم یکجہتی کشمیر کے مناسبت سے کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر الائیڈ سکول گلبرگ کیمپس نے خصوصی واک کا اہتمام کیا جہاں پر بچوں اور اساتذہ نے کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی واک کا آغاز گلبرگ کیمپس الائیڈ سکول سے ہوا جو پشاور صدر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا پشاور پریس کلب پہنچا جہاں خصوصی ٹیبلو پیش کیا گیا واک کی قیادت سکول کی پرنسپل میڈیم شازیہ کررہی تھیاس موقع پر انھوں نے کہا کہ کشمیر کی خود ارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا یہ بات واضح ہے کہ کشمیری ایک آزاد مملکت ہے لیکن بھارت کو اس پر قابض ہوئے کئی برس بیت گئےپاکستان عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی متفقہ قرارداد میں بھی بھارتی فوج کو فوری طور کشمیر خالی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی لیکن افسوس کہ آج اقوام متحدہ کے اعلانات کو بھی عملی جامہ نہیں پہنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ آج قوم کے بچے بیدار ہیں آج تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو صرف اس مقصد کے لایا تاکہ مستقبل میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یہ بچے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو
پشاور سے مزید