• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل اور ایماندار قیادت کو ملک کی خدمت کا موقع دیا جائے،سراج الحق

ااسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہےاہل اور ایماندار قیادت کو ملک و قوم کی خدمت کا موقع دیا جائے۔حکومتی کشتی سیاسی بھنور میں پھنس چکی، اتحادی اپوزیشن سے مل رہے اور اپوزیشن حکومت کا ساتھ دے رہی ہے، قوم ظلم و ناانصافی پر مزید خاموش نہیں رہے گی،معیشت کو آئی ایم ایف اور معاشرہ کو مغربی این جی اوز کے حوالے کردیا، قومی سلامتی کے مشیر نے خود اعتراف کیا کہ ہم واشنگٹن کے غلام ہیں،اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے ملک میں سات دہائیوں سے اسلام نافذ نہیں ہوسکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت پاکستان کو کمزور کیا جارہا ہے، ایک طرف ملکی معیشت کو تباہ کیا جارہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید