• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان! ہمت ہے تو اسمبلیاں توڑو میدان میں آؤ، بلاول بھٹو

ملتان (نیوز ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان! ہمت ہے تو اسمبلیاں توڑ و میدان میں آئو،پہلے دن سے کٹھ پتلی کا مقابلہ کرتے رہے ہیں، نااہل سے حساب لینے تک ہم حملہ کرتے رہیں گے، حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا، اب پارلیمان کا اعتماد اٹھنا چاہیے ،تین سال بعد ایک ناجائز سینیٹر آج نااہل ہوا، اسلام آباد پہنچنے سے پہلے مزید وکٹیں گریں گی، پہلے عدم اعتماد کو نہ ماننے والے بھی اب مان رہے ہیں، آگے چل کر مزید دوست عدم اعتماد کا مطالبہ مانیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قانونی ماہرین کی بدولت ایک نالائق سینیٹر نااہل ہوچکا ہے، اسلام آباد پہنچنے سےقبل ان کی مزید وکٹیں گرائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں پورا ملک ہمارے ساتھ ہوگا عوام کا ری ایکشن پوری دنیا کے سامنے ہوگا پھرکوئی نہیں انکارکرسکے گا، اس وزیراعظم پرحملہ ہونا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے یہ بزدل لاہور الیکشن سے بھاگا، اب ڈی آئی خان میں بھاگ رہا ہے، یہ ڈی آئی خان میں اپنے ہی امیدوار کو نااہل کر کے الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کررہا ہے، بلدیاتی الیکشن کا پہلا فیزاوردوسرا فیزمیں بھی ہارے گا، خیبرپختونخوابلدیاتی الیکشن دوسرا فیز، عدالت سے فیصلہ سنوایا موسم خراب ہے الیکشن نہیں ہونا چاہیے، اعلیٰ عدلیہ،الیکشن کمیشن کوسلام پیش کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا مارچ شروع ہونے سے پہلے عمران کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی ہے، اگرعمران خان میں ہمت ہے توہمارے مارچ سے پہلے اسمبلی کوتوڑدیں، اگرعمران خان کویقین ہے عوام اسے ووٹ دیں گے تو ہمت کریں، اس بزدل نے اپنے ہی امیدوارکے فارم ریجیکٹ کروایا تھا، یہ وزیراعظم بزدل ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے کہاکہ مجھے سوفیصد یقین ہے ہماری پارٹی لانگ مارچ میں کامیاب ہوگی، ہمارے لانگ مارچ سے پہلے کامیابیاں ملنا شروع ہوگئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید