• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی کشتی میں بیٹھے افراد چھلانگ لگانے کیلئے تیار، مریم نواز

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز/ جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی کشتی میں بیٹھے افراد چھلانگ لگانے کیلئے تیار ہیں، عوام میں جائیں تو ہیلمٹ لے کر جائیں یا کنٹینر پر چڑھ جائیں ،لوگوں کا ہاتھ آپکے گریبان تک پہنچنے والا ہے،عوامی مسائل پر لبیک نہ کہا تو اپوزیشن بھی قصور وار ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی ایسی نہیں جس میں کوئی آئیڈیالوجی ہو، نظریاتی لوگ ہوں یا کوئی کمٹمنٹ ہو، ہمیں پی ٹی آئی کی کشتی ڈوبتی نظر آرہی ہے، اس پارٹی میں شامل سب لوگ اقتدار کے خواہش مند ہیں جب اقتدار کی کشتی ڈوبے گی تو یہ لوگ کہیں نظر نہیں آئیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ جب بھی عوام میں جائیں تو ہیلمٹ لے کر جائیں چاہیں تو کنٹینر پر چڑھ جائیں کیوں کہ عوام کے ہاتھ آپ کے گریبان تک پہنچنے والے ہیں.

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح عوام ہیں اور یہ سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ عوام پر جو عذاب مسلط ہوا ہے اس سے ملک و قوم کو نجات دلائی جائے۔عمران خان کے ارکان دوسری جماعتوں میں جانے کے لیے تیار ہیں.

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے اقتدار کی کشتی ڈوبتی ہوئی نظر آرہی ہے تو ان کی چیخیں نکلتی ہیں، ان کے ایم این اے اور ایم پی اے دوسرے جماعتوں میں جانے کے لیے تیار ہیں، نواز شریف ابھی وطن واپس نہیں آسکتےلیکن پوری جماعت ان کی لیڈرشپ میں متحد رہی ہے.

ان کی جماعت قائم و دائم ہے جب کہ عمران خان اقتدار جاتا دیکھ کر فرسٹریشن کے شکار ہوکر تقاریر کرتے ہیں۔انہوں نے نیب کے پاس آج عدالت میں کوئی جواب نہیں تھا اللہ تعالیٰ نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا۔’’پی ٹی آئی رہنماؤں کو چاہئے اپنے حلقوں میں حکومت کو سپورٹ نہ کریں۔

اہم خبریں سے مزید