• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے کرائسٹ چرچ پڑاؤ سیمی فائنل کھیلنا پہلا ہدف قرار

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل خواتین ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم 24 گھنٹے سے زائد کا سفر طے کرنے کے بعد جمعرات کو کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔ گرلز ان گرین میگا ایونٹ میں اپنی دھاک بٹھانے کیلئے پرعزم ہے۔ کپتان بسمعہ معروف سیمی فائنل تک رسائی کو پہلا ہدف قرار دے چکی ہیں۔ گرلز ان گرین  ٹیم  کراچی سے دبئی پھر آکلینڈ اور وہاں سے چارٹر طیارے سے کرائسٹ چرچ پہنچی، جہاں وہ 10 روز کا آئسولیشن مکمل کرے گی۔ ورلڈ کپ 4 مارچ سے 3 اپریل تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم 27 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم آپ میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا وارم آپ میچ 2 مارچ کو بنگلادیش کے خلاف کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 مارچ کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ کپتان بسمعہ معروف اپنے بچے کے ساتھ گئی ہیں۔پاکستان ٹیم میں بسمہ معروف (کپتان)، ندا ڈار (نائب کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، جویریہ خان، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سدرہ امین اور سدرہ نواز(وکٹ کیپر) جبکہ ٹریولنگ ریزرو: ارم جاوید، نجیہ علوی (وکٹ کیپر) اور طوبیٰ حسنشامل ہیں۔سپورٹ اسٹاف میں عائشہ جلیل (ٹیم منیجر)، ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ)، ارشد خان (اسسٹنٹ کوچ)، کامران حسین (اسسٹنٹ کوچ)، صبور احمد (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، زبیر احمد (ویڈیو اینالسٹ)، احسن افتخار ناگی (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹنٹ مینیجر) اور رفعت گل (فزیو تھراپسٹ)شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید