کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ عبد الستارہاکی اسٹیڈیم کو کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے خستہ حال قرار دینے کے بارے میں باضابطہ کوئی نوٹس نہیں ملا ہے،نوٹس ملنے کے بعد مشاورت سے اسٹیڈیم کے حوالے سے فیصلہ کریں گے، واضح رہے کہ اسٹیڈیم کی از سر نو تزئین و آرائش کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے سندھ حکومت نے مختص کی تھی تاہم اس حوالے سے مزید کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی اور تعمیراتی کا کام کا آغاز تاحال نہیں ہوسکا۔