• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امپائر سے الجھنے پرفخر زمان کو جرمانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی کر کٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان پر حال ہی میں ہوم گراؤنڈ پر کھیلی گئی سہ فریقی سیریز کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف امپائرز سے الجھنے پرآئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کے 10 فیصد جرمانہ کردیا گیا، جبکہ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے، جرمانے کی سفارش آئی سی سی میچ ریفریز کے رِیون کنگ نے کی، جبکہ امپائر احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی نے فخر زمان کے خلاف چارج لگایا۔ غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کرنے پر باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہ آئی۔

اسپورٹس سے مزید