• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل 20 ناکامیاں، بھارتی ون ڈے ٹیم ٹاس ہارنے میں نمبر ون

ممبئی (جنگ نیوز) بھارت ون ڈے کرکٹ میں لگاتار 20 بار ٹاس ہارنے کے بعد بےحد پریشانی میں ہے۔ ایسا شماریاتی حساب سے 10 لاکھ میں سے صرف ایک بار ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ لیکن بھارت نے یہ کر دکھایا ہے۔ روہت شرما، شبھمن گل اور کے ایل راہول 15 نومبر 2023 کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری صحیح کال کے بعد سے ٹاس نہیں جیت پائے ہیں۔ قائم مقام بھارتی کپتان کے ایل راہول کہتے ہیں اس بدقسمتی کے تسلسل سے حیران ہوں، جو 2023 کےروہت شرما کی قیادت میں ورلڈ کپ کے فائنل میں احمد آباد سے شروع ہوئی ۔ میں نے اس کی مشق کی ہے، لیکن یہ فائدہ نہیں دے رہی ہے۔ راہول یہ تسلسل ہفتے کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب سے بڑا دباؤ ہے جو میں نے محسوس کیا ہے۔ سنیل گاوسکر کہتے ہیں میں نے سناہے کہ راہول نے مشق کی ہے، لیکن آپ کو کیسے معلوم کہ مخالف کپتان کیا پکارے گا؟۔