• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی گیمز کی ٹرافی قائد اعظم نے اپنے جیب سے عطیہ کی

کراچی( نصرقبال/ اسٹاف رپورٹر) 1948 میں کراچی سے شروع ہونے والے قومی گیمز کی ٹرافی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی جیب سے عطیہ کی تھی۔ پاکستان آرمی نے 34 گیمز میں سے27 ، پاکستان سروسز نے تین، پنجاب نے اور پاکستان ریلویز نے ایک، ایک بار ٹرافی جیتی ہے۔ 23 سے25 اپریل تک پولو گراؤنڈ پر ہونے والےپہلے نیشنل گیمز میں ایتھلیکٹس، باسکٹ بال، باکسنگ، سائیکلنگ، والی بال، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ کے ایونٹ ہوئے تھے، پنجاب نے ٹرافی جیتی، 1954کے ساہیوال ایونٹ میں انتظامی مسائل کے باعث فاتح دستے کو ٹرافی نہیں دی جاسکی تھی، پاکستان کے دو لخت ہونے سے قبل چار مرتبہ 1955،  1960، 1968، 1964 ڈھاکا بھی قومی گیمز کی میزبانی کرچکا ہے۔ اسلام آباد اور فیصل آباد نے2013 اور 1984 میں میزبانی کی، کراچی سات مرتبہ ان کھیلوں کا میزبان بنا ہے آخری بار 2007 میں کراچی میں قومی گیمز ہوئے تھے

اسپورٹس سے مزید