• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹی 20 :پاکستان انڈر19خواتین کر کٹ ٹیم کو شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دورے بنگلہ دیش میں میزبان انڈر 19خواتین ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 وکٹوں سے ہرادیا اس طرح پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی، کاکسز بازارپاکستان ویمنز انڈر 19 نے پہلا میچ 13 رنز سے جیتا تھا۔ جمعہ کو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 80 رنز بنائے۔ کومل خان نے 42 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 28، ذوفشاں ایاز نے 27 گیندوں پر 17 اور راویل فرحان نے 31گیندوں پر 15رنز بنائے۔ حبیبہ اسلام نے17 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم نے ہدف 19 اوورز میں سات وکٹوں پر پورا کرلیا۔ سمعیہ اختر نے 38گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 32 رنز بنائے۔ پاکستان کی میمونہ خالد اور علیسہ مختیار نےدو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش خواتین انڈر 19 ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئی سی سی خواتین انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں کھیلی جارہی ہے ۔

اسپورٹس سے مزید