• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ کپ کر کٹ کراچی میں پیر سے شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ڈپارٹمنٹس گریڈ ون پریذیڈنٹ کپ ٹورنامنٹ 8 دسمبر پیر سے کراچی میں شروع ہوگا۔ میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے اوول گراؤنڈ، کے سی سی اے اسٹیڈیم، نیا ناظم آباد اور یوبی ایل کمپلکس میں کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنل 22 اور 23 دسمبر اور فائنل 25 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک،غنی گلاس،سوئی ناردرن،پی ٹی وی، واپڈا، کے آر ایل، ساحر ایسوسی ایٹس اور او جی ڈی سی ایل کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اسپورٹس سے مزید