کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز کوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ماہ نومبر کے پلیئرز آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں شامل کرلیا، ان کے ساتھ جنوبی افریقا کے سائمن ہارمر اور بنگلا دیش کے تیج الاسلام بھی موجود ہیں۔ محمد نواز نے زمبابوے اور سری لنکا کے خلاف سہ ملکی سیریز میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر کیا اور 10 وکٹوں کے عوض سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ آئی سی سی نے نومبر کی بہترین ویمن پلیئرز میں بھارتی کی شیفالی ورمہ، تھائی لینڈ کی تھیپاچا پٹہاونگ اور متحدہ عرب امارت کی ایشا اوضا کو منتخب کیا ہے۔