• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ رحمٰن (مرحومہ)

1۔رشتوں میں سب سے افضل رشتہ اور درجہ ماں کا ہے!

2۔سب سے بڑا گناہ دل دکھاناہے۔

3۔بہادر وہ ہے جو مصیبت کے وقت صبر وتحمل سے کام لے اور آڑے وقت میں برے پڑوسی کی مدد کرے۔

4۔قوانین قدرت سے انحراف کرنے والا کبھی سزا سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔

5۔اگر غلط فہمیوں کو بروقت دور نہ کیا جائے تو وہ نفرتوں میں بدل جاتی ہیں۔

6۔اگر تم اپنے دل کی نظروں سے دیکھو گے تو خدا شہ رگ کے قریب ملے گا !

7۔ایک رات کی نیند میں انسان ساڑھے چھ ہزار مرتبہ سانس لیتا ہے ۔کیا صبح اٹھ کر ایک مرتبہ بھی شکر ادا کرتا ہے۔

8۔غصہ ایک ایسا طوفان ہے جو دل کا چراغ بجھا دیتا ہے۔دماغ کا چراغ بجھا دیتا ہے۔

9۔اگر گناہوں میں بوہوتی تو کئی پرہیز گار جو پارسائی میں شہرت حاصل کرلیتے ہیں ،ان کے جسموں سے ایسی بو نکلتی کہ کوئی ان کے پاس نہ پھٹکتا ۔

10۔دولت دل کی تاریکی بڑھا دیتی ہے۔

11۔حلال کمائی عمر لمبی کر دیتی ہے۔

12۔ہر دم شکر کرنے والی زبان تاثیر کاچشمہ بن جا تی ہے۔