لندن (جنگ نیوز) انگلش کرکٹ بورڈ نے یارکشائر کاؤنٹی کلب پر انٹرنیشنل میچز کی میزبانی پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔ کلب پر پابندی سابق کرکٹر عظیم رفیق کی جانب سے نسلی امتیاز پر مبنی الزامات لگانے کے بعد لگائی تھی، تاہم کلب نے معاملے کی مفصل تحقیقات شروع کررکھی ہے، ای سی بی نے کیس کو مناسب انداز سے ہینڈل کرنے کے اور عظیم رفیق سے عام معذرت کرنے کے عمل پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔